اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت سازی میں پیشرفت کے مثبت اثرات، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(لاہور نیوز) دو دن کی شدید مندی اور پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق اور دیگر اتحادی جماعتوں کی جانب سے مل کر حکومت بنانے کے اعلان کے بعد آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی کا رجحان ہے، سٹاک مارکیٹ میں 1127 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 62 ہزار 354 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

دوسری جانب عام انتخابات کے بعد نئے ہفتے کے پہلے دن بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان برقرار رہا۔

گزشتہ روز بھی سرمایہ کاروں کے تذبذب کے باعث مارکیٹ 1878 پوائنٹس کی کمی سے 61 ہزار 65 پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 298 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی جبکہ 32 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ روز مارکیٹ کی بلند ترین سطح 62634 جبکہ کم ترین سطح 60647 رہی، مندی کے باعث مارکیٹ میں 2 اعشاریہ 98 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

انتخابات سے ایک روز قبل (7 فروری) کو انڈیکس 344.85 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 143 پر پہنچ گیا تھا جبکہ 6 فروری کو بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے