اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نگران حکومت نے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا

14 Feb 2024
14 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نگران حکومت نے ماہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ پر 7 ارب 49 کروڑ 27 لاکھ روپے کی سبسڈی کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران رمضان پیکج کی منظوری دیدی گئی ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں درآمدی یوریا کھاد پر وفاق کے حصے کی سبسڈی کی رقم بھی منظورکی گئی،وفاق اورصوبے درآمدی یوریا پر50،50 فیصد شئیرنگ کے لحاظ سے سبسڈی دیں گے۔ای سی سی اجلاس میں ادارہ شماریات نے مہنگائی کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔

رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر مستحق افراد کو سستی اشیاء ضروریہ ملیں گی، بی آئی ایس پی کےٹارگٹڈ مستحقین کو 7 ارب 49 کروڑ سے زائد کی سبسڈی دی جائے گی، ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کے تحت گندم کی درآمد اور آٹا برآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ای سی سی نے متعلقہ وزارتوں کو ویلیو ایڈڈ برآمدات بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ہدایت کی ۔

ای سی سی کے اجلاس میں مختلف شعبوں کی تجاویز پر انفرادی کسٹمز ٹیرف ریشنلائزیشن کی بھی منظوری دیدی گئی ، ای سی سی کا کہنا تھا کہ کسٹمز ڈیوٹیوں کی شرح میں ردوبدل ٹریڈ پالیسی کے مطابق ہونی چاہیے۔ اجلاس میں درآمدی یوریا پر سبسڈی کی ادائیگی کی خاطر وزارت تجارت کیلئے6 ارب روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی ۔ ای سی سی نے کہا کہ  صوبائی حکومتیں درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مد میں اپنے حصے کے بقایاجات ادا کریں۔ اجلاس میں 1263 میگاواٹ پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ جھنگ کی کمیشننگ کی بھی منظوری  دیدی گئی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے