اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

این اے46، 47 اور 48 کے امیدواروں کے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دینے کی درخواستیں مسترد

13 Feb 2024
13 Feb 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 46، 47 اور 48 کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کے حوالے سے پی ٹی آئی امیدواروں کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے تینوں درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ شعیب شاہین نےعدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روکا، الیکشن کمیشن کے آرڈر کے بعد ہم مطمئن ہوگئے۔ آر او نے اس کے باوجود حتمی نتائج دیئے، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی کردیا۔

چیف جسٹس نے پوچھا کیا الیکشن کمیشن میں سٹے کا نوٹس تاحال زیر التوا ہے، شعیب شاہین نے بتایا بالکل الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے تین دن میں رپورٹ مانگی تھی، بعد میں الیکشن کمیشن میں اس پر کوئی سماعت ہی نہیں ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کیس کو کل صبح کے لیے رکھ لیتے ہیں، میں نے اپنا ذہن بتا دیا ہے، الیکشن کمیشن ہی ہے جس نے سب کچھ کیا ہے، نوٹیفکیشن سے پہلے بے ضابطگیوں کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا ضروری تھا، معاملہ زیر التوا تھا تو نوٹیفکیشن کیسے کردیا گیا۔ سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے