11 Feb 2024
(لاہور نیوز) رائیونڈ روڈ کے علاقے میں ڈمپر اور چنگ چی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔
حکام کے مطابق ریسکیو کی 02 ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مرنے والے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔