10 Feb 2024
(لاہور نیوز) فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے گلبرگ اور شیخوپورہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار 270 لٹر ملاوٹی دودھ، 100 کلو ناقص سلانٹی، آئل تلف کر دیا۔
ناقص خوراک فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہے۔ فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے 16 فوڈ پوائنٹس اور 72 ہزار لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا۔ ناقص انتظامات پر ایک سویٹس یونٹ بند کرا دیا گیا جبکہ 8 فوڈ پوائنٹس مالکان کو 2 لاکھ 42 ہزار روپے جرمانے کئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے زائد المیعاد اور مضر صحت اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ایکشن لیا گیا، شہری جعلساز مافیا کی سرکوبی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔