10 Feb 2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ، معروف قانون دان حامد خان کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ کسی کے پاس نہیں جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جیتا ہوا کوئی امیدوار اگر دوسری طرف گیا تو تاریخ اسے معاف نہیں کرے گی ، ہمارا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ کسی کے پاس نہیں جائے گا ۔
حامد خان نے مزید کہا کہ حکومت بنانا پی ٹی آئی کا حق بنتا ہے ، وزیراعظم ہمارا ہو گا مگر کون ہو گا اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے ، ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا ، قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیوں میں ہماری اکثریت ہے ، اس الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ، پنجاب میں دھاندلی کر کے ہمیں ہروایا جا رہا ہے۔