اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سپیشل پراسیکیوٹر سے دلائل طلب

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سپیشل پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لیے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کو لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل مکمل کرنے کے لیے مہلت طلب کر لی جس پر عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر منصور بخاری کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گلبرگ پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 1280/23 درج کر رکھا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے