10 Feb 2024
(لاہور نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو آج قومی اور پنجاب اسمبلی کے آزاد اراکین اسمبلی سے ملاقات کر کے انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد آراکین اسمبلی کو مختلف عہدوں اور مراعات کی بھی پیشکش کی جائے گی۔
سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے آج بلاول ہاؤس میں پارٹی رہنما بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں آئندہ پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس بارے بھی گفتگو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی آج مسلم لیگ ن کی قیادت سے دوبارہ ملاقات کا بھی امکان ہے، ملاقات میں مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی بارے مشاورت ہوگی۔