اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات سے بے یقینی کا دور بند ، ٹرن آوٹ 48 فیصد رہا: فافن

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(ویب ڈیسک) ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے فافن نے ابتدائی مشاہدہ کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔

فافن چیئرپرسن مسرت قدیم نے میڈیا کو لائیو بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی مشق کو منعقد کیا جو قابل ستائش ہے تاہم ابتدائی نتائج کی تیاری اور اعلان نے منظم الیکشن کو گہنا دیا ہے۔

فافن چیئرپرسن نے کہا کہ ابتدائی نتائج میں تاخیر کے باعث سوالات اٹھ رہے ہیں ، موبائل فون اورانٹرنیٹ کی بندش سے پارلیمان کی کوشش کو نقصان پہنچا، انتخابات کے انعقاد سے بے یقینی کا دور بند ہوگیا ہے، امیدواروں کی شکایت کو الیکشن کمیشن کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مسرت قدیم نے کہاکہ انتخابات میں شفافیت پولنگ سٹیشن تک محدود رہی ، ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں شفافیت پر سوال اٹھ سکتا ، فارم 45 کی کاپی 29 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے باہر آویزاں نہیں کی گئی ، آر او آفس میں مبصرین کو نہیں جانے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 6 کروڑ کے قریب ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، ملک میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد رہا ، اسلام آباد میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 54 اور 58 فیصد رہا ۔

مسرت قدیم نے مزید کہا کہ الیکشن میں ریکارڈ امیدوار تھے، حلقہ بندی کے عمل سے کافی امیدوار متاثر ہوئے، الیکشن کمیشن نے ریکارڈ مدت میں حلقہ بندی کی، الیکشن کا دن پُرامن رہا، الیکشن کے دن صرف 149 معمولی واقعات ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے