(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے شوہر عون چودھری کی جیت پر غلیظ کمنٹس کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نور بخاری کے شوہرعون چودھری نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کامیابی حاصل کی ہے۔
شوہر کی کامیابی کے بعد اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹس پر صارفین نے نامناسب تبصرے کیے جس پر نور بخاری نے انسٹاگرام سٹوری میں غلیظ کمنٹس کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیا۔
نور بخاری نے کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ صارفین اپنا غصہ میری پوسٹس پر نہ نکالیں اور مہربانی کرکے اپنی منفی سوچ خود تک محدود رکھیں۔
انہوں نے لکھا کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ جن کو اپنے گھر میں سالن میں دوسری بوٹی نہیں ملتی، وہ بھی سوشل میڈیا پر آکر معروف شخصیات کے خلاف لکھتے ہیں، ایسے لوگ اپنی بھڑاس شوبز شخصیات کی سوشل میڈیا پوسٹس پر آکر نکالتے ہیں۔
اداکارہ نے شوہر عون چودھری کی فتح کے اعلان کے بعد ان کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، بعد ازاں انہوں نے پوسٹ کے کمنٹس کی آپشن بند کردی تھی۔