اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت سازی کیلئے شہباز شریف کی زرداری سے ملاقات، خالد مقبول سے بھی رابطہ

10 Feb 2024
10 Feb 2024

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، شہباز شریف نے مخلوط حکومت بنانے کے متعلق نوازشریف کا پیغام پہنچایا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے گھر میں ہوئی، ملاقات کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے نوازشریف کی جانب سے مخلوط حکومت بنانے کیلئے سیاسی رہنماؤں سے مذاکرات کا ٹاسک ملنے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات میں قائد ن لیگ نواز شریف کا پیغام پہنچایا، اس موقع پر دونوں جماعتوں کا مل کر ساتھ چلنے اور حکومت سازی کے لیے رابطہ اور ملاقاتیں جاری کرنے پر اتفاق ہوا۔

شہباز شریف نے ملاقات کےدوران رہنما ایم کیوایم رابطہ کمیٹی خالد مقبول سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خالد مقبول کو لاہور آنے کی دعوت دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے