09 Feb 2024
(لاہور نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے پنجاب کے نتائج انتہائی متنازع ہیں، لاہور میں نتائج کو اچانک تبدیل کر دیا گیا۔
شیری رحمان نے لاہور کے پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا این اے 127 سے بلاول بھٹو آگے تھے پھر اچانک شام کے بعد نتائج روک دئیے گئے، چیئرمین پیپلزپارٹی کے ووٹ بھی غائب کر دئیے گئے۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پر امن جماعت ہے کبھی انتشار نہیں کیا، موبائل سروس بند کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، جب تک رزلٹ فائنل نہیں ہوئے نیٹ نہیں کھلا، این اے 127 کے حوالے سے 23 شکایات آئیں مگر کچھ نہیں ہوا، انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے سب کو مسائل پیش آ رہے تھے۔