09 Feb 2024
(لاہور نیوز) پی پی 169 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک خالد کھوکھر کی کامیابی پر جشن منایا گیا۔
پی پی 169 سے جیتنے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک خالد کھوکھر کو مبارکبادیں دینے والوں کا تانتا بند گیا۔ ملک خالد کھوکھر کے ڈیرے بھکے وال میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔
خالد کھوکھر کی جیت کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا میں اپنی جیت نواز شریف اور عوام کے نام کرتا ہوں، لاہور مسلم لیگ ن کا ہے عوام نے ثابت کر دیا۔