09 Feb 2024
(لاہور نیوز) الیکشن کے نتائج آنے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، پیپلزپارٹی کی قیادت این اے 127 میں انتخابی نتائج چیلنج کرنے پر بھی مشاورت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت پنجاب میں امیدواروں کے الیکشن نتائج کے تحفظات پر لائحہ عمل بھی طے کرے گی، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔