اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک میں پر امن طریقے سے پولنگ کا عمل جاری ہے: نگران وفاقی وزیر داخلہ

08 Feb 2024
08 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ملک میں پر امن طریقے سے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

اسلام آباد میں کامن ویلتھ آبزرویشن کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک جوناتھن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق کوئی تشویشناک بات نہیں ہے، ملک میں پر امن پولنگ ہو رہی ہے، ہر پارٹی کے کیمپس موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 6 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار ملک بھر میں تعینات ہیں، بلوچستان میں ہماری تمام فورسز ذمہ داری سے ڈیوٹی دے رہی ہیں، الیکشن میں ہماری پولیس،آرمڈ فورسز اور لیویز ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔

نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ جو بھی حکومت بنے وہ ملک کو آگے لے کر چلے اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

اس موقع پر کامن ویلتھ آبزرویشن کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک جوناتھن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت نے انتخابات کیلئے بہترین لائحہ عمل ترتیب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ کے مبصرین نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا معائنہ کیا، انتخابی عمل کا مشاہدہ کیا ہے، پاکستان میں انتخابات پرامن انداز میں ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے