اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 40 سمارٹ تھانوں کا ورچوئل سنگ بنیاد رکھ دیا

08 Feb 2024
08 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 40 سمارٹ تھانوں کا ورچوئل سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سبزہ زار آمد ہوئی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایکسیویٹر کے ذریعے زمین کی کھدائی کرکے تھانہ شیرا کوٹ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بتایا کہ لاہور میں 22 جبکہ دیگر شہروں میں 18 سمارٹ پولیس سٹیشن تعمیر ہوں گے، سمارٹ پولیس سٹیشن میں ڈی آر سی (تنازعے کے حل کیلئے خصوصی مراکز) بھی بنائے جائیں گے، سمارٹ پولیس سٹیشن میں مرد اورخواتین کے داخلی راستے الگ الگ ہوں گے، سمارٹ پولیس سٹیشن وقت کی ضرورت ہے،اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کوسمارٹ تھانوں کی تعمیر کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 انسپکٹر جنرل پولیس،سی سی پی او،ایڈیشنل آئی جی ڈویلپمنٹ، ڈی آئی جی آپریشن، ایس ایس پی ایڈمن اوردیگر پولیس افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے