اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ، لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو ہراساں کرنے سے روک دیا

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس چھاپے کے معاملے پر لاہورہائیکورٹ نے پولیس کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں پولیس چھاپے، ہراساں کرنے اور ووٹرز لسٹیں لے جانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، آر پی او اور ڈی پی او گجرات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار این اے 64 سے الیکشن لڑ رہی ہیں، مخالف امیدوار کو جتوانے کیلئے پولیس اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، ڈی پی او گجرات اسد مظفر نے بھاری نفری کے ساتھ گھر پر چھاپہ مارا، گھر میں توڑ پھوڑ کی اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس والے پولنگ ایجنٹس کی لسٹیں اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان اٹھا کر لے گئے، پولیس مجھے اور میرے شوہر کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ ڈی پی او گجرات سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے پولیس کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے