اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی نے پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کردیا

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈے کیئر سنٹر میں بچوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے پلے ایریا اور دیگر رومز کا معائنہ کیا اور ڈے کیئر سنٹر میں بہترین سہولتوں پر اطمینان کااظہار کیا، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور اے ایس پی سیدہ شہر بانو نے ڈے کیئر سنٹر کے با رے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔

پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں ڈے کیئر سنٹر نجی شعبے کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر سے ملحقہ پولیس فلیٹس کابھی دورہ کیا،انہوں نے پولیس فلیٹس کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور فلیٹس کے داخلی راستے کو کشادہ و علیحدہ رکھنے اور  سہولتوں کی بہتری کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  پولیس فلیٹس کے لئے مناسب پارکنگ کاانتظام ہونا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے