اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

07 Feb 2024
07 Feb 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں اضافے کیخلاف سینئر قانون دان غلام عباس ہرل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں نگران پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ  ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر فیسوں میں اضافے کا اختیار نہیں ہے، نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے فیسیں بڑھانا اس کے اختیار میں نہیں ۔

 درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، عدالت پرانے ریٹس پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے  چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا، لاہور ہائیکورٹ  نے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت تک مکمل تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے