06 Feb 2024
(ویب ڈیسک) 9 مئی مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سمیت 64 ملزموں کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔
مقدمے کی سماعت فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں ملوث 64 ملزموں کو بار بار نوٹس بھجوانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دے دیا۔
اشتہاری قرار دیئے جانے والوں میں ڈاکٹر شہباز گل، منحرف رکن فرخ حبیب، ایمن سرفراز، احمد بھٹی، نعمان اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کے اشتہار جاری کر دیئے، ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار گھر، دفاتر اور اہم مقامات پر آویزاں کئے جائیں گے۔