اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کا پولنگ سٹیشنز پر کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کرنے کا حکم

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولنگ سٹیشنز پر کیمروں کی تنصیب کا کام آج رات 12 بجے تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت صوبے میں الیکشن انتظامات کے جائزے  سے متعلق  خصوصی اجلاس ہوا جس میں  چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس،صوبائی الیکشن کمشنر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریزلوکل گورنمنٹ و دیگر حکام نے شرکت کی جبکہ صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز،آر پی اوز،ڈی پی اوز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور  نے پنجاب بھر میں پولنگ ڈے سے متعلق سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی، تمام ڈویژنل کمشنرز نے وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو پولنگ ڈے پر انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  الیکشن ڈے پر انٹر نیٹ اورموبائل سروس ہر جگہ میسر ہو گی کسی بھی جگہ انٹرنیٹ وموبائل سروس بند نہیں ہو گی، پولنگ سیٹشنز پر 32ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے کام کو آج رات 12 بجے تک ہر صورت مکمل کیا جائے، پنجاب حکومت نے سی سی ٹی وی کیمرے خرید کر 1 ارب روپے کی بچت کی ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ  ضلعی انتظامی افسران شفاف الیکشن کیلئے فیلڈ میں اپنے فرائض سرانجام دیں، سکیورٹی انتظامات اور نفری،ایس او پیز کے مطابق ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،وزیراعلی محسن نقوی نے کنٹرول رومز کو فعال کرنے کی بھی  ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی کرکے ازالے کا مؤثر میکانزم بنایا جائے، پرامن اور آزادانہ انتخابات قومی ذمہ داری ہے،آپ سب نے ایک ٹیم کے طور پر یہ ذمہ داری ادا کرنی ہے، چیف سیکرٹری،آئی جی اور صوبائی الیکشن کمشنر سے رابطہ رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ  پولنگ ڈے کی اگلی صبح فجر کے بعد فوری طور پر شہروں کی صفائی شروع کر دی جائے، 9 فروری کو تمام علاقوں سے بینرز اور پوسٹرز ہٹائے جائیں، متعلقہ سیکرٹریز بینرز اور پوسٹرز ہٹانے کے عمل کی نگرانی کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 فروری کی شام کو تمام علاقوں کو کلیئر کرنے کے بعد رپورٹ دی جائے، پولنگ ڈے کی اگلی صبح سے کام شروع کر دیا جائے، تمام شہرصاف ستھرے چاہئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے