اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شاد مان حملہ کیس سمیت سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے تین مقدمات (جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس) کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک سے حاضری نہ لگ سکی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جب ملزم کی ویڈیو لنک پر حاضری ہو گی تو ہی دلائل دونگا، جیل سے ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری نہیں لگ رہی، گرفتاری سے پہلے بانی پی ٹی آئی باقاعدگی سے عدالت پیش ہوتے رہے تھے، عدالت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں طلب کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی جیل سے طلبی سے متعلق درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت  9 فروری تک ملتوی کردی۔

بعدازاں اے ٹی سی جج ارشد جاوید چدھڑ کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی چار عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے، کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے، ضلے شاہ قتل اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ کے کیسز پر بھی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے