(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کئی برسوں سے زیر التواء گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا ، زیر علا ج مریضوں کی عیادت کی اوردستیاب طبی سہولتوں کے حوالے سے دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ نامکمل ہسپتالوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرایا ہے، گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجے کی جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
اس موقع پر سیکرٹری صحت نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
صوبائی وزراء، ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔