اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن ہونے والے ہیں اس لیے دفعہ 144 نہیں لگائی جا سکتی، اسلحہ لے جانے کے لیے دفعہ 144 لگانے کی ضرورت نہیں یہ ایک علیحدہ جرم ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر دفعہ 144 لگانی تھی تو الیکشن کمیشن خود درخواست دیتا، پنجاب حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ میں نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو 27 جنوری کو دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے لکھا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کرتا ہوں جس میں واضح بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کیسے حالات میں لگائی جاتی ہے، یہ سب کچھ کر رہے ہیں کیا ان کو اسلحہ کی نمائش کی اجازت دی جائے؟ کیا ڈی سیز کے پاس اختیار نہ رکھا جائے؟

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے