اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قربان لائنز: وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس اپارٹمنٹس کاافتتاح کردیا

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(لاہور نیوز) کئی برس پرانا پولیس کی رہائشگاہوں کی تعمیر کا منصوبہ صرف 41 روز میں مکمل ہو گیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قربان لائنز میں پولیس کے اپارٹمنٹس "ون لاہور" کا افتتاح کردیا، قربان لائنز میں اپارٹمنٹس پولیس آفیسرز کو دینے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

محسن نقوی نے اپارٹمنٹس کی چابیاں خوش نصیب پولیس آفیسرز کو دیں، انہوں نے پولیس کے اپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور پولیس کی رہائشگاہوں کے معیار کی تعریف کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اپارٹمنٹس کے فنشنگ ورک کو اعلیٰ معیارسے مکمل کیا گیا، پولیس کی رہائشگاہوں کے مسائل کاحل نہایت ضروری ہے،مختصر دورانیے میں پولیس کی فلاح کے لئے جتنا کام کرسکتے تھے کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اپارٹمنٹس ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا کریڈٹ محکمہ تعمیرات و مواصلات اور دیگر ٹیموں کو جاتا ہے، پولیس کے یہ اپارٹمنٹس صرف 41روز میں مکمل ہوئے ہیں جس کے لئے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات پنجاب میں بڑے پراجیکٹس کو دن رات محنت سے مکمل کرا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے لئے 313 گھر بنا رہے ہیں،ان گھروں کی تعمیر کے لئے فنڈز بھی دے کر جائیں گے،آئی جی پنجاب نے پولیس کے لئے بہت کام کیا ہے، ایک دور آئی جی ڈاکٹر عثمان انور سے پہلے کا ہے اور ایک دور عثمان انور کا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہماری ٹیم نے دن رات محنت کر کے ڈلیور کرنے کی پوری کوشش کی اور ہر ایک نے اپنا حصہ ڈالا، پولیس افسرو ں کو مبارکباد دیتا ہوں اور میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے