اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی امیدواروں، کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کی اجازت اور ہراساں کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے شعیب شاہین اور علی بخاری ایڈووکیٹ کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ پولیس ہمارے سپورٹرز کو اٹھا کر کہتی ہے کہ پی ٹی آئی سے الگ ہوجاؤ، ہمارے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ کسی اور جماعت میں شامل ہوجاؤ۔

شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا کہ فون کالز کر کے کہتے ہیں کہ اگر جلسہ کیا تو آپ کے خلاف پرچہ ہو جائے گا۔

وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جو الیکشن مہم اور جلسے ہونے تھے وہ تو ہوگئے، آج آخری دن ہے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو کالز کر کے ڈرایا جا رہا ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ اگر اسلام آباد کی ماڈل پولیس یہ طرز عمل اختیار کرے گی تو پھر کیا امیج جائےگا؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے شعیب شاہین اور علی بخاری کی درخواست پر پی ٹی آئی امیدواروں اور کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے