06 Feb 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے ایف آئی اے طلبی کے دونوں نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
علیمہ خان وکیل شیراز احمد رانجھا کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے درخواست دائر کرنے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کروا لی ہے، کچھ دیر بعد ایف آئی اے طلبی کے دونوں نوٹس چیلنج کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم، انسداد دہشت گردی ونگ نے علیمہ خان کو طلبی کے نوٹس بھیجے تھے۔