اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس کا عام انتخابات کےلئے جامع ٹریفک پلان تیار

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(لاہور نیوز) 8 فروری کو عام انتخابات کے موقع پر جامع ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا، اے کیٹگری کی 320 اور بی کیٹگری کی 1248 پولنگ بلڈنگز پر ڈیوٹی لگا دی گئی۔

لاہور ٹریفک پولیس نے عام انتخابات کےلئے ٹریفک پلان جاری کردیا،کانسٹیبل سے لیکر سی ٹی او تک تمام افسران شہریوں کی مدد و رہنمائی کےلئے موجود ہونگے، اے کیٹگری کی 320 اور بی کیٹگری کی 1248 پولنگ بلڈنگز پر ڈیوٹی لگا دی گئی۔

ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان اورایس پی ملک اکرام مکمل سپرویژن کریں گے،12 ڈی ایس پیز اور 500 سینئر وارڈنز اور 03 ہزار سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے، 136 لیڈی وارڈنز بھی پولنگ ڈے پر ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر فرائض سرانجام دیں گی۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے مزید بتایا کہ 20 فوک لفٹرز، 04 بریک ڈاؤن بھی 03 شفٹوں میں تعینات کیے گئے ہیں، پارکنگ حساس اور مصروف شاہراہوں پر واقع پولنگ بلڈنگ کے گردوانوح میں کم از کم دو سو گز دور کروائی جائے گی، الیکشن کے پرامن انعقاد کےلئے ضلعی پولیس اور دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیز سے مکمل تعاون رکھا جائے گا، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے