اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا سروسز ہسپتال اور پی آئی سی کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا معائنہ

06 Feb 2024
06 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال اور پی آئی سی کا 3گھنٹے طویل دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلورپر جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور سروسز ہسپتال کی عمارت کے فرنٹ کا بھی معائنہ کیا اور معیاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ  ہسپتال میں خالی اراضی پر لان بنایا جائے۔ محسن نقوی نے موقع پر ہی پی ایچ اے کو ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ  سروسز ہسپتال کی لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر کے لئے فوری طور پر تیزرفتاری سے کام کیا جائے، سٹیٹ آف آرٹ لیب و ڈائیگناسٹک سنٹر سے ہسپتال کو ریونیو بھی ملے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی زیر تعمیر لیب اور ڈائیگناسٹک سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے لیب اور ڈائیگناسٹک سنٹر کو رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ  ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیب میں ٹیسٹنگ کی جدیدمشینری نصب کی جائے، ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیب میں بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  کسی بھی ہسپتال کیلئے ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیب اہمیت کی حامل ہیں، ڈائیگناسٹک سنٹر اور لیب میں پروفیشنل عملہ تعینات کیا جائے۔

 صوبائی وزراء، منصور قادر،ڈاکٹر جمال ناصر،سیکرٹریز صحت، تعمیرات و مواصلات،سی سی پی اولاہور،کمشنر،ڈپٹی کمشنر، ڈی جی پی ایچ اے،وائس چانسلر سمز،ایم ایس سروسز ہسپتال اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے