اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن 2024ء کی آمد، پنجاب پولیس کی سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے فل ڈریس ریہرسل

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(لاہور نیوز) الیکشن 2024ء کی آمد کے حوالے سے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے فل ڈریس ریہرسل کی۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ کے تمام ریجنز اور اضلاع میں سکیورٹی، ٹریفک اور لاجسٹکس انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی، الیکشن میٹریل کی بحفاظت ترسیل، پولنگ سٹیشنز و کلسٹرز پر پولیس نفری کی تعیناتی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا گیا، سینئر پولیس افسران نے پولنگ ڈیوٹی پر تعینات نفری کی ذمہ داریوں بارے بریفنگ دی۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے صوبہ بھر میں خصوصی ناکہ جات، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے گئے، پولیس افسران نے لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال، پولنگ کے عمل کو پرامن رکھنے کی ریہرسل کا جائزہ لیا، لاہور سمیت تمام اضلاع میں سپروائزری افسران کی زیر قیادت فلیگ مارچز کا انعقاد کیا گیا، فلیگ مارچز میں ضلعی پولیس ، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کی موبائلز اور جوانوں نے حصہ لیا۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ فل ڈریس ریہرسل اور دیگر اقدامات کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ کو مزید اجاگر بنانا ہے، انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کے انتظامات مکمل ہیں، موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر پولیس انتہائی الرٹ ہے، ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا پنجاب پولیس الیکشن ڈے پر دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان کو یقینی بنائے گی، لا اینڈ آرڈر متاثر کرنے والے امن دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے