پنجاب گورنمنٹ
چیف الیکشن کمشنر سے کامن ویلتھ مبصر گروپ کی ملاقات، انتخابات کی تیاریوں بارے آگاہ کیا
05 Feb 2024
05 Feb 2024
(ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ڈاکٹر گڈلک ابیل جوناتھن کی قیادت میں کامن ویلتھ مبصر گروپ نے ملاقات کی۔
چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے موقع پر ممبران الیکشن کمیشن و دیگر حکام بھی شریک تھے، چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے کامن ویلتھ مبصر گروپ کا خیر مقدم کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کیلئے اوپن ڈور پالیسی اپنائی ہے، سو سے زائد عالمی مبصرین انتخابات کا مشاہدہ کرنے کیلئے پاکستان میں موجود ہیں، مبصرین کو ایکریڈیشن کارڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔