اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کشمیریوں کی مکمل سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے: جلیل عباس جیلانی

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

 جلیل عباس جیلانی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل ایجنڈے پر قدیم حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے، گزشتہ 76 برسوں سے بھارت نے جموں و کشمیر پر اپنا قبضہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری بھارتی افواج کے ہاتھوں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال شدید تشویش کا باعث ہے، بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم کر رہا ہے۔

نگران وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی ظلم کشمیریوں کے عزم کو توڑ نہیں سکتا، آج کا دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو ذمہ داری یاد دلانا ہے، اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ 76 سال قبل کئے گئے وعدوں کا احترام کرے، عالمی برادری کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے