اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں واحد دہشتگرد بھارت ہے: نگران وزیراعظم

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قائداعظم نے واضح کیا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پاکستان اور کشمیری اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ہم لاتعلق نہیں رہ سکتے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں واحد دہشتگرد بھارت ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف یکطرفہ طور پر کوئی حتمی حل مسلط نہیں کر سکتا، کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے قرار دیا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ حقیقت برمبنی ہے، جغرافیائی قربت، مشترکہ تاریخ اور عقیدہ اس بندھن کے اہم عناصر ہیں، ہمارے تہوار ایک ہیں، دل ایک ہی تال پر دھڑکتے ہیں اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون رواں ہے۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ کوئی بھی کشمیریوں کی مرضی کے بغیر یہاں کا کوئی بھی حل مسلط نہیں کر سکتا، کشمیر کاز کے لئے ہمارے عزم پختہ ہیں، کشمیر ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہم رہا ہے، ہمارے معاشرے کے اہم طبقات اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہم یو این او کی قرارداد کے مطابق کشمیر کے لئے ہر طرح کی حمایت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اسی لئے عالمی فورم پر ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے