05 Feb 2024
(ویب ڈیسک) ملک میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے قبل لاہور پولیس کی جانب سے الیکشن سمارٹ پولیس ایپ مکمل طور پر آپریشنل کر دی گئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز سید ناصر علی رضوی نے اس حوالے سے بتایا کہ سٹیٹیک ڈیوٹی (STATIC DUTY)پر تعینات نفری کے موبائلز پر الیکشن سمارٹ ایپ انسٹال کروا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سمارٹ پولیس ایپ کے حوالے سے تمام نفری کو تربیت پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہے، یہ ایپ عام انتخابات کے پرامن انعقاد میں مددگار ثابت ہو گی۔
سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈویژنل آفس رومز ایپ کو رئیل ٹائم میں مانیٹر کریں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پر عزم ہے، شہر میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت نہیں ہونے دی جائے گی۔