اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ڈی آئی خان میں تھانے پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت

05 Feb 2024
05 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ، زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں،دہشت گرد دھرتی کا بوجھ ہیں، اتحاد کی قوت سے اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہید اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے