اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلاول بھٹو نے ضدبازی میں لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا: عطاء تارڑ

04 Feb 2024
04 Feb 2024

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ضد بازی میں لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ غلط تھا، ووٹ حاصل کرنے کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے، کامیابی عوام کے ساتھ مہم چلانے سے ملتی ہے، بلاول بھٹو الیکشن ہار چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم ہر جگہ جلسے کر رہے ہیں اور ہر جگہ موجود ہیں، لاہور میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک نہیں، پیپلزپارٹی نے ضد میں لاہور سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا، پیپلزپارٹی لاہور میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی لاہور میں الیکشن لڑ کے ووٹ خریدنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے دفتر سے نوٹ گننے والی مشین ملی ہے، انہوں نے 50 سے 60 ہزار ووٹ خریدنے کا پلان بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول آپ لاہور میں تیسرے نمبر کے امیدوار ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں انٹری چاہتی ہے، کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقابلہ ایک وڈیرے کے ساتھ ہے، بلاول تو چلا جائے گا ہم نے اور ووٹ فروخت کرنے والوں نے تو یہاں ہی رہنا ہے، ووٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے