اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

8 فروری کو عوام ووٹ کے ذریعے اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں گے: شہباز شریف

31 Jan 2024
31 Jan 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام ووٹ کے ذریعے اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان انتخابات کے فائنل مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، پاکستان کو سیاسی، معاشی اور خارجی چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ پاکستان کو جس مقصد کیلئے بنایا گیا وہ پورا نہیں ہو سکا، پاکستانی قوم میں بے پناہ پوٹینشل ہے، حالات درست سمت میں ہوں تو شبانہ روز محنت کرکے چیلنجز پر قابو پا سکتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، اپنے ذاتی مفادات اور اختلافات سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنے میں ہی کامیابی ہے، 2018 میں آرٹی ایس کو سوچے سمجھے پلان کے تحت بٹھایا گیا ، آر ٹی ایس بٹھانے کے باوجود ہم جیت چکے تھے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم میں جانے سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہوئی، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے ہماری کوششوں کی وجہ سے مقبولیت کم ہوئی، ہم نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی لیڈرشپ میں آج ن لیگ کی مقبولیت پھر بڑھ رہی ہے، عوام کو یقین ہے کہ نواز شریف قوم کی تقدیر بدلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے