اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خود کو مسٹر کلین کہنے والے کی اپنی رسیدیں جعلی نکلیں: عطا تارڑ

31 Jan 2024
31 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خود کو مسٹر کلین کہنے والے کی اپنی رسیدیں جعلی نکلیں۔

پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تحائف بلیک مارکیٹ میں فروخت کیے گئے، ایک کاروبار کے طور پر نظام بناکر چلایا گیا، یہ اپنے آپ کو مسٹر کلین کہتے تھے، سعودی ولی عہد کی جانب سے دی گئی گھڑی کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا، جو تحائف دوست ممالک کی جانب سے ملیں وہ فروخت کرنے کیلئے نہیں ہوتے، دوست ممالک کے تحائف کی ایک ٹریڈیشنل ویلیو ہوتی ہے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ ان کے جرائم بے شمار ہیں،تحائف کی ویلیو کم لگوائی گئی، نایاب تحفہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتا، گھڑی کی قیمت 90کروڑ سے ایک ارب تک لگی، گھڑی میں جو ہیرے جواہرات ہیں انکی ایک اپنی ویلیو ہے، گھڑی کی قیمت لوکل سطح پر 10کروڑ روپے لگوائی گئی،5کروڑ جمع کرایا گیا، گھڑی کو بلیک مارکیٹ میں 90کروڑ کا بیچا گیا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی گھر پر ایک گینگ چلا رہے تھے، آج ان کو سزا گراف کے سیٹ پر سنائی گئی، اس گراف کے سیٹ میں چیزوں پر ییلو ڈائمنڈ لگے ہوئے تھے، گراف کے سیٹ کا تخمینہ 3ارب روپے لگایا گیا، آپ نے چوری ،ڈکیتی کی انتہا کردی، قیمت کروڑوں میں لگوائی اور 50فیصد سرکاری خزانے میں جمع کرایا، آپ باقی کا 3ارب روپے خود کھاگئے، آپ نے تو خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی کو نہیں بخشا اس کو بھی بیچ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہتے تھے "رسیداں کڈو"،آپ کی اپنی رسیدیں جعلی نکلی ہیں، آپ جعل ساز اور کرپٹ شخص کے طور پر سامنے آئے ہیں، آپ نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کو بے توقیر کیا اور انہوں نے ایک ایک پائی کیلئے کرپشن کا نظام وضع کیا، آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کی کرپشن کی، آپ تقریباً 15سے20ارب روپے کے تحائف بیچ گئے۔

رہنما  ن لیگ کا کہنا تھا کہ آپ نے ذاتی مقاصد کیلئے سائفر لہرایا اور کہا امریکی سازش ہوگئی ہے، آپ نے سائفر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، آپ نے پاکستان کو نقصان پہنچایا،دشمن فائدہ اٹھاتے رہے، آپ پاکستان مخالف ایجنڈا آگے لیکر چلتے رہے، نعرے لگاتے رہے ہم کوئی غلام ہیں، ہاں آپ غلام ہیں آپ ذہنی غلام ہیں، آپ نے سائفر کی غلط تشریح کی،سیاسی جلسوں میں استعمال کیا، آپ اپنے سیاسی مقاصد کی خاطر ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں، پوری دنیا نے دیکھا سائفر کو لہرایا گیا، سائفر اوپن اینڈ شٹ کیس اسی دن بن گیا تھا جب آپ نے اسے جلسے میں لہرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 190ملین روپے کرپشن کا کیس تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہے، آپ کو اقتدار کی ہوس نے اندھا کردیا تھا، ایسی اندھی کرپشن کا وہی نقصان ہوتا ہے جو آج فیصلہ ہوا، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو 78،78کروڑ کا جرمانہ ہوا ہے، بشریٰ بی بی بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئیں، بشریٰ بی بی نے بھی اس ملک کا اربوں روپے کا نقصان کیا ہے، ہم سیاسی انتقام پر بالکل یقین نہیں رکھتے لیکن یہ کیسز سنگین جرائم پر مبنی ہیں، ہم نے کسی پر منشیات نہیں ڈالی،ہم نے کسی کو نہیں کہا الٹا لٹکا دوں گا، ان کا اپنا کیا دھرا سامنے آرہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے