اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلاول بھٹو کراچی کا امن خراب کرکے لاہور میں بدنظمی پیدا کرنا چاہتا ہے: عطاء اللہ تارڑ

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(لاہورنیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو کراچی کا امن خراب کرکے لاہور میں بدنظمی پیدا کرنا چاہتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بڑی بڑی گاڑیوں میں حلقے میں گھومتے ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ میں بدترین حکومت کی، اگر بلاول بھٹو زرداری لاہور آگیا تو اس نے مزید تباہی مچانی ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جب ن لیگ کی حکومت تھی تو غربت، بے روزگاری کا نام و نشان نہیں تھا، جب پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو سب کچھ لوٹ کے کھا گئے، ہم 28 مئی والے ہیں، پی ٹی آئی 9 مئی والی ہے، ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہاکہ آج جس کو 10 سال کی سزا ہوئی یہ وہی شخص ہے جو سائفر لہراتا تھا اور کہتا تھا کہ ہماری حکومت سازش سے گئی، تمہاری حکومت تمہاری سازش سے گئی ہے، ہم نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیتے تھے جبکہ یہ لنگر خانے بناتے تھے، یہ دھوکے باز فراڈیہ اور جھوٹا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے