اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات: مسلم کانفرنس کا آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(لاہور نیوز) آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس نے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے ملاقات کی، ملاقات میں ن لیگ اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا، لیگی رہنما سعد رفیق اور ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے عام انتخابات کے دوران کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے سردار عتیق احمد خان، ان کی جماعت اور رہنماؤں کا سیاسی حمایت کے اعلان پر شکریہ ادا کیا، شہبازشریف نے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی تحریک آزادی جموں وکشمیر کے لئے قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم تحریک آزادی کے سرکردہ قائدین میں شمار ہوتے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور مسلم کانفرنس ایک ہی دھارے کے دو حصے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے کہ ایک نظریہ رکھنے والی جماعتیں پھر سے ایک ہوگئی ہیں، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے جموں وکشمیر پر آوازمزید مضبوط اور توانا ہوگی،تنازع جموں وکشمیر کو زیادہ مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے