اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز حکومت کا تختہ الٹا تو کرپشن کم، بانی پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن بڑھی: شہباز شریف

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف حکومت کا تختہ الٹا تو کرپشن کم تھی، بانی پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن بڑھ گئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے این اے 127 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور والو! آپ جانتے ہو میں تو میرٹ کا بندا ہوں، لیپ ٹاپ سکیم ہو، بھرتیوں کا معاملہ ہو میں میرٹ سے ہٹ کر کام نہیں کرتا، پہلی مرتبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا تو لاہور کو پیرس بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے اس جملے کو لے کر میرا بہت مذاق اڑایا گیا، اللہ کے فضل سے نواز شریف کی قیادت میں لاہور کو خوبصورت شہر بنا کر دکھایا، پھر وہ دور بھی آیا جب اس لاہور شہر کو اجاڑ دیا گیا، موقع ملا تو غریب، نادار اور مستحق مریضوں کو مفت ادویات ملیں گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن زیادہ ہوئی، یہ مجمع گواہی دے رہا ہے 8 فروری کا سورج ن لیگ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید کہا کہ اس مرتبہ نواز شریف کا منصوبہ یہ ہے کہ بچوں کو آئی ٹی کی تعلیم دی جائے گی، ہمارے پاس تیل ہے نہ گیس، نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہیں، 8 فروری کو ہیر پھیر نہیں چلے گا، شیر کو ووٹ ڈالنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے