اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی نے اقتدار جاتا دیکھ کر قومی سلامتی داؤ پر لگا دی: نواز شریف

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہارون آباد میں 1992ء میں آیا تھا، ہارون آباد والوں میں بہت جوش و جذبہ ہے، ہمارے ساتھی ہارون آباد سے الیکشن لڑ رہے ہیں، آپ نے سب کو کامیاب کرانا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ ہارون آباد پچھلے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ جائے گا، یہ جلسہ مجھے پاکستان کی خوش نصیبی کا نقشہ دکھا رہا ہے، میرے دور میں روٹی، نان، گیس اور بجلی سستی تھی، میں یہاں آیا آپ نے نعرے لگائے تو میرا 5 کلو خون بڑھ گیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید کہا کہ میرے دور میں چینی 35 روپے کلو اور اب چینی 150 روپے کلو ہے، میرے دور میں ٹریکٹر8 لاکھ روپے کا تھا آج 38 لاکھ کا ہے، کسان بھائیو! میرے دور میں یوریا 1300 روپے کی بوری تھی اب پانچ ہزار روپے کی ہے، میرے دور میں ڈالر 104 روپے اور اب ڈالر 280 روپے کا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے دور میں پٹرول 60 روپے لٹر تھا، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، پی ٹی آئی نے پھر کشکول لے کر بھیک مانگنا شروع کر دی، میں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا، آپ نے مجھے جیل میں کیوں جانے دیا، کیوں بھیجا گیا؟ مجھ پر جو مانیٹرنگ جج لگے تھے وہ جا رہے ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا، ہم پر بڑے بڑے ظلم و جبر ہوئے، والد کے جنازے کو کندھا نہیں دے سکا، کلثوم فوت ہوتی ہیں تو جیل میں اطلاع ملتی ہے، والدہ کو قبر میں نہیں اتار سکا، ظلم سہنے کے باوجود میں نے کوئی قومی راز فاش نہیں کیا، ہمیں تو تماشا بنا دیا گیا، ایسے نقصانات ہوئے کوئی تلافی نہیں۔

ن لیگ کے قائد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیسے ہی اقتدار جاتا نظر آیا اس نے پاکستان پر حملہ کیا، ایسی گھناؤنی سازش کی گئی کہ قومی سلامتی کو بھی داؤ پر لگا دیا، نواز شریف نے قومی سلامتی کو کبھی داؤ پر نہیں لگایا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک بار نہیں مجھے 3،3 بار وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا، ثاقب نثار نے بانی پی ٹی آئی کو صادق و امین قرار دیا تھا، ہم تو ملک میں موٹر ویز بنا رہے تھے، سی پیک آ رہا تھا، ہمارے دور میں کرپشن کم ہوتی تھی، ان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں پھر اوپر چلا گیا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ اگر میری حکومت رہتی تو آج اس جلسے میں شریک کوئی شخص بیروزگار نہ ہوتا، میری حکومت رہتی تو سب کے پاس روز گار کیساتھ ساتھ یہاں تجارت بھی ہوتی، میری حکومت رہتی تو لوگ خوشحال ہوتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے