اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومتی اقدامات کی بدولت پاکستان میں کرپشن میں کمی، رینکنگ بہتر

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(ویب ڈیسک) حکومتی اقدامات کی بدولت کرپشن میں کمی کے باعث پاکستان کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

دنیا بھر میں کرپشن پر نظر رکھنے والے ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن انڈیکس رپورٹ جاری کر دی۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کرپشن پرسیپشن انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ ریاست کے مختلف محکموں کی جانب سے انسداد بدعنوانی کیلئے کئے گئے اقدامات کے باعث ہونے والی بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں 2023 میں کرپشن میں کمی ریکارڈ کی گئی، کرپشن میں کمی پر پاکستان کا سکور 2 کی بہتری کے ساتھ 29 رہا، کرپشن سے متعلق 2022 میں پاکستان کا سکور 27 تھا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق مجموعی رینکنگ میں پاکستان 140 سے 133 نمبر پر آگیا ہے، حکومتی اقدامات اور طرز حکمرانی میں بہتری سے پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے