30 Jan 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں نمونیا کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 بچے انتقال کر گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں نمونیا سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد پنجاب میں نمونیا سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 275 تک پہنچ گئی ہے۔
ایک روز کے دوران صوبہ بھر سے نمونیا کے مزید 340 جبکہ لاہور میں 202 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبائی دارالحکومت میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 560 تک پہنچ گئی جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر 11 ہزار 980 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔