کیا آپ اپنی عمر میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں؟تو پھر تعلیم حاصل کرتے رہیں،ماہرین کی انوکھی تحقیق جاری
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرتے رہناعمر میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کسی شخص کی تعلیم کی سطح جتنی زیادہ ہوگی، اس کی جلد موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوگا۔محققین نے پایا کہ کسی شخص کی جلد موت کا خطرہ ہر سال اوسطاً 2 فیصد کم ہوجاتا ہے جب وہ ہر سال اضافی تعلیم حاصل کرتا ہے۔
دوسرے الفاظ میں کہا جاسکتا ہے جو لوگ پرائمری اسکول کے 6 سال تک پڑھے ہوئے ہوتے ہیں ان میں جلد موت کا خطرہ اوسطاً 13 فیصد کم ہوتا ہے۔سیکنڈری اسکول کی تعلیم حاصل کرنے والوں میں یہ خطرہ تقریباً 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہےجبکہ ماسٹر ڈگری حاصل کرنے سے یہ خطرہ 34 فیصد کم ہوتا ہے۔
مطالعے کے محقق نےبتایا کہ اس کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہوسکتی ہے کہ زیادہ تعلیم تو بہتر روزگار، زیادہ آمدنی، صحت کی دیکھ بھال تک بہتر رسائی اور صحت کا بہتر طریقے سے خیال رکھنا۔