29 Jan 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر کے دم لیں گے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے جیتنے کے بعد نوجوانوں کو روزگار ملے گا، نوکریاں ملیں گی، اگر یہ ملک خوشحال ہو گا تو اس ملک کا نوجوان خوشحال ہو گا، اس ملک کا کسان خوشحال ہو گا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف کے سنگ اس ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔