اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میرے کیسز پر نگران بن کر بیٹھنے والا چلا گیا: نواز شریف

29 Jan 2024
29 Jan 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ میرے کیسز پر نگران بن کر بیٹھنے والا چلا گیا، پتہ تھا چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے این اے 130 میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بے قصور تھا، جان بوجھ کر سزائیں دلائی گئیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ وہ جج تو چلا گیا لیکن نواز شریف آپ کے سامنے کھڑا ہے، وہ سب رخصت ہو گئے جبکہ میں آپ کے سامنے ہوں، ایک ایک کر کے سب بے نقاب ہو گئے، نواز شریف تھا تو گھروں میں سکون تھا، آٹا سستا تھا، چینی، گھی سستا تھا، نواز شریف کی چھٹی نہ کرائی جاتی تو آپ بیروزگار نہ ہوتے۔

نواز شریف نے کہا کہ بہت سوچ رہا ہوں آپ مجھ سے کیوں محبت کرتے ہیں، بہت خوشی ہوئی بہن بھائیوں کی خدمت کی، یہ ایسا رشتہ ہے جس پر مجھے ناز اور فخر ہے، اس زمانے کو واپس لانا ہے، آپ کے گھروں کو دوبارہ بسانا ہے، اس ملک اور قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے صلے میں اتنی محبت ملی، دل چاہتا ہے وہی کروں جس کی آپ کو مجھ سے توقع ہے، سزا دینے والے جج ایک ایک کرکے رخصت ہو گئے، وہ جج بھی چلا گیا جو چیف جسٹس پاکستان بننا چاہتا تھا، چور کی داڑھی میں تنکا تھا تبھی استعفیٰ دے کر چلا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، میں جب اقتدار میں تھا تو لوگوں کے گھروں میں سکون تھا، مجھے جان بوجھ کر سزا دی گئی، میں نے خلوص سے کوشش کی آئندہ بھی کوشش کروں گا۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ ہم نے سبز پاسپورٹ کی عزت کرانی ہے، ملک کو خوددار بنانا ہے اور یہی میرا ایجنڈا ہے اور اسے پورا کریں گے، اس ملک اور قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کروں گا، میری حکومت رہتی تو مہنگائی کا نام و نشان نہ ہوتا۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو باعزت روزگار دینا ہے، اس لئے عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں تاکہ وہ دور واپس آ سکے کیونکہ ہم نے بہت ٹھوکریں کھائی ہیں اب مزید کھانے کی کوئی طاقت اور ہمت نہیں ہے، میں آپ کی آنکھوں میں امید کی کرن دیکھ رہا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے