اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہماری حکومت رہتی تو جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل چکی ہوتی : شہباز شریف

29 Jan 2024
29 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت رہتی تو جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل چکی ہوتی۔

راجن پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف اور خود کا سلام پیش کرتا ہوں ، سیلاب میں راجن پور کے عوام کی خدمت کے لئے آیا تھا، میں یہاں آ کر آج بہت خوش ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج آپ کا خادم آپ کے پاس راجن پور آیا ہے، اتنا بڑا سیلاب اور تباہی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، سیلاب میں ہزاروں لوگ دربدر ہوئے۔

صدر مسلم لیگ (ن)  نے کہا کہ راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا، 20 دانش سکول بنائے، جن میں 16 جنوبی پنجاب میں ہیں، راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کا صوبے کے کسی بھی ہسپتال سے موازنہ کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ چار سال میں جنوبی پنجاب کو گل گلزار بنا دینا چاہئے تھا، سیلاب میں جو کام کیا اس سے موازنہ کر لیں، فیصلہ آج ہی ہو جائے گا، رحیم یار خان میں بہترین یونیورسٹی بنائی جہاں ہزاروں طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پورے پنجاب میں لیپ ٹاپ دیئے، روزگار سکیم کے تحت گاڑیاں دی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے