اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ناشتہ نہ کرنے سے صحت پر متعدد منفی اثرات مرتب

29 Jan 2024
29 Jan 2024

(ویب ڈیسک) روزمرہ کی مصروفیات میں زیادہ تر لوگ ناشتہ نہیں کرتے جو صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

دنیا بھر میں موجود خطوں میں سے کچھ خطے ایسے ہیں جہاں افراد کی اوسط عمر کافی زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے بڑی وجہ یہی ہے کہ ان افراد میں ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے۔

ناشتہ نہ کرنے سے صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات میں ایک توجہ کو مرکوز کرنے میں مشکل پیش آنا ہے۔ ناشتے سے ہمارے دماغ کو دن کے آغاز پر کام کرنے کے لئے توانائی ملتی ہے۔ اس کے برعکس اگر ناشتہ نہ کیا جائے تو دماغ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ذہن کے لئے کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ایسے افراد دن بھر میں ناقص دماغی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ناشتہ نہ کرنے سے جسمانی تناؤ بڑھنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ناشتہ نہ کرنے سے کورٹیسول کی سطح بڑھتی ہے جس سے کھانے کی اشتہا بڑھ جاتی ہے اور دماغی اور جسمانی تناؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نیند اور مزاج دونوں اس عادت سے متاثر ہوتے ہیں اور غذائی عادات میں تبدیلیاں آتی ہیں۔ طالبعلموں پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ناشتہ نہ کرنے سے ان پر نیند کا معیار متاثر ہوتا ہے اور ان میں ڈپریشن کی علامات کا خطرہ بڑھتا ہے۔

جو لوگ ناشتہ کرتے ہیں، ان کی نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے جبکہ صبح اٹھنے پر مزاج بھی خوشگوار ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے