اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

توند کی چربی سے نجات کیسے ممکن؟ ماہرین نے بتا دیا

29 Jan 2024
29 Jan 2024

(ویب ڈیسک) چند بہترین عادات کو اپنانے سے پیٹ اور کمر کے گرد جمع ہونے والی چربی سے نجات ممکن ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے توند کی چربی کے نتیجے میں امراض قلب، ذیابیطس اور دیگر طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے لیکن چند عام عادات کو اپنا کر توند کی چربی سے نجات ممکن ہے۔

جسم کو آرام اور ری چارج ہونے کے لئے نیند بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے شکار افراد میں توند کی چربی کا ذخیرہ زیادہ ہوتا ہے۔ بالغ افراد کو کم از کم 7 گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے اور اچھی نیند سے توند کی چربی گھلانے میں مدد ملتی ہے۔ اچھی نیند سے ہمارا دماغ نئی چیزوں کو سیکھنے اور یادداشت کو مستحکم کرنے جیسے افعال بھی سرانجام دیتا ہے۔ اس لئے نیند کو ترجیح دینا ضروری ہے۔

چہل قدمی سے جسم اور دماغ دونوں کو فائدہ ہوتا ہے اور اسے روزانہ کی عادت بنا لینا چاہئے۔ ایک تحقیق کے مطابق چہل قدمی سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے، جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے اور صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔

 جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے طریقہ کار کو بہت مفید قرار دیا گیا ہے۔ روزانہ ایک خاص دورانیے تک کھانے سے دوری اختیار کرنے سے توند میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس طریقہ کار سے جسمانی وزن میں 13 فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

توند میں کمی لانے کیلئے مفید غذائی عادات جیسے انڈے، مچھلی، پھلوں، سبزیوں، سبز چائے، زیتون کا تیل، بیج، دہی اور چکن کا استعمال مفید ہے۔ اس کے علاوہ جسمانی سرگرمیوں میں مگن رہنا،زیادہ وقت بیٹھ کر نہ گزارنے سے بھی توند میں کمی اور جسمانی صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے